ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکا میں کتا بھی چوتھی بار ایک قصبے کا میئر منتخب

امریکا میں کتا بھی چوتھی بار ایک قصبے کا میئر منتخب

Thu, 29 Jun 2017 12:29:51    S.O. News Service

نیویارک ،28؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی ریاست کنٹاکی میں مسلسل چوتھی بار ایک کتے کو مقامی قصبے کا میئر منتخب کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریاست کنٹاکی کے ایک نواحی قصبے کے میئر کے عہدے کے لیے بلی، گدھا، مرغی اور کئی دوسرے جانور بھی امیدوار تھے، تاہم میئر کے عہدے کے لیے سب سے زیادہ ووٹ مسلسل چوتھی بار کتے نے حاصل کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک قصبے کے میئر کے عہدے کے لیے جانوروں کو امیدوار نامزد کرنے کا مقصد رضاکارانہ سرگرمیوں کے لیے فنڈز جمع کرنا تھا۔ کتے کے انتخاب میں حصہ لینے والے تمام شرکاء نے فلاحی کاموں کے لیے خطیر رقم عطیہ کی ہے۔


Share: